نالہ لئی کے اطراف رہنے والے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، محکمہ موسمیات؛ گذشتہ روز این ڈی ایم اے نے اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں یکم تا 3 ستمبر تک موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کیا تھا
جمہوری ادوار میں ڈیمز پر اتفاق رائے نہیں ہوتا، ہم خود اس طرح کے قومی مفادات پر مسائل کھڑے کرکے اپنی سیاسی دکان چمکاتے ہیں، کسی نہر یا ڈیم بنانے پر سڑکیں بند نہیں کرنی چاہیے، مگر کیا کریں دکانداری ہے، خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
تھانہ میر علی کی حدود میں پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل نظام اللہ شہید اور کانسٹیبل انعام اللہ زخمی ہوگئے۔
مون سون کا سیزن اب پاکستان خوف اور تباہی کا پیغام لاتا ہے، نمائندہ اقوام متحدہ؛ تباہ کن سیلاب نے پنجاب بھر میں چاول، گنا اور تل کو برباد کر دیا ہے، سیکریٹری جنرل کسان بورڈ
اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں درج ایف آئی آر میں متاثرہ خاتون سامعہ حجاب نے الزام لگایا ملزم حسن زاہد کئی روز سے ان کا تعاقب کرتا رہا اور بار بار تحائف دیکر دباؤ ڈالتا رہا۔
تھانہ منگلا کی حدود گاؤں ارہاہ میں 32 سالہ حاجرہ اسحٰق بچوں سمیت مردہ پائی گئی، رشتہ دار نے پولیس کو اطلاع دی، مرنے والی خاتون کا شوہر غائب، موبائل بھی بند ہے، پولیس
این ڈی ایم اے نے 11 لاکھ کیوسک تک پانی سندھ سے گزرنے کی اطلاع دی، تیاری کر رہے ہیں، لوگوں اور مویشی کی منتقلی شروع کر دی، بندوں پر توجہ دے رہے ہیں، کراچی میں پریس کانفرنس
پٹاخوں کے فیکٹری اور گودام میں انتظامیہ سہولت کاری کررہی ہے، ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت عوامی مقامات پر دھماکا خیز مواد کی تیاری یا رکھنے کا لائسنس نہیں دیا جاسکتا، درخواست گزار
2 لاکھ 40 ہزار سے زائد پولیو ورکرز فرائض کی انجام دہی میں مصروف، سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر 9 اضلاع میں پولیو مہم مؤخر کر دی گئی، نیشنل ایمرجنسی سینٹر
ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث ٹھک چھاؤنی سے 12 کلومیٹر کے فاصلے پر ہڈور گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوا، عملے کے تمام ارکان شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر
پنجاب کے سیلاب زدہ اضلاع میں آج موسلا دھار بارش کی پیشگوئی، سندھ میں سپرفلڈ کے خدشات، دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، دادو اور گھوٹکی میں کئی بستیاں زیرآب؛ سدھنائی ہیڈ ورک پر مائی صبورا کے مقام پر شگاف ڈالنا پڑ سکتا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے
طوفانی بارش میں وائلڈ لائف رینجرز اور وائلڈ لائف ریسکیو فورس نے آپریشن میں حصہ لیا، 4 کشتیاں اور ویٹرنری ڈاکٹرز بھی موجود تھے، شیروں کا طبی معائنہ جاری
سٹی کورٹ کراچی اور ملیر کی ضلعی عدلیہ میں ’ڈپازٹ سلِپ میکانزم‘ نافذ کرنے کی ہدایات، سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی سہولت فراہم کی جاسکتی ہے، رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ سہیل لغاری
کاشت کے رقبے میں کمی کی بنیادی وجوہات مئی 2024 سے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کا خاتمہ اور کاشت کے وقت گندم کی مقامی سطح پر کم قیمتیں ہیں، رپورٹ میں انکشاف
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 46 پیسے کمی کی گئی جب کہ پیٹرول کی قیمت ایک بار پھر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔