پاکستان ایسے دور میں داخل ہو رہا ہے جہاں ہجوم پہلے سے زیادہ تیزی سے بنے گا، تیزی سے بکھرے گا اور زیادہ غیر متوقع انداز میں عمل کرے گا۔ اگر ادارے خود کو تبدیل نہیں کر سکے تو اگلا بڑا بحران کسی سیاسی اعلان یا مذہبی خطبے سے نہیں بلکہ کسی بارہ سیکنڈ کے کلپ سے شروع ہوگا۔
نئی دہلی کی جانب سے حالیہ خلاف ورزیاں محض ایک مثال ہیں، بھارت مسلسل ایک منظم انداز میں سندھ طاس معاہدے کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اسحاق ڈار کی سفارتی برادری کو ہنگامی بریفنگ