چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اپنے خطاب میںصدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت میں چین کی غیر معمولی ترقی اور تیز رفتار جدیدیت میں پی ایل اے کے کلیدی کردار کو سراہا
انٹرا پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس (آئی ایس سی) کے بانی چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے ملاقات میں عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی حکمت عملی اپنانے پر زور دیا
ہم جارحیت کو پالیسی کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر گہری تشویش رکھتے ہیں، ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس سے خطاب، چینی صدر اور رکن ممالک کے وزرائےخارجہ سے ملاقاتیں
پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ مشترکہ منصوبوں اور باہمی مفاد کے حامل سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو تلاش کرنے اور اس میں توسیع کرنے کے لیے پرعزم ہے، شہباز شریف
لندن میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور برطانوی وزیر ڈگلس الیگزینڈر نے معاہدے پر دستخط کئے، دو طرفہ اقتصادی تعاون کو ادارہ جاتی بنیادوں پر استوار کرنے کی جانب بڑا قدم ہے
جو طلبا اور کارکن برطانیہ میں 6 ماہ سے زیادہ قیام کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ ای-ویزہ کیلئے درخواست دینے کے اہل ہوں گے، اسکیم کو تمام ویزہ درخواستوں تک توسیع دینے کا منصوبہ ہے، برطانوی سفارتخانہ
ابتدا میں شبہ تھا کہ ٹینک کو حماس کے راکٹ سے نشانہ بنایا گیا، لیکن بعد ازاں فوج کو یقین ہوا کہ دھماکا ممکنہ طور پر ٹینک کے اندر گولا پھٹنے کے باعث ہوا، تحقیقات جاری۔
فوجا سنگھ 2004 کے ایتھنز اولمپکس اور 2012 کے لندن اولمپکس میں مشعل بردار بھی رہے اور انہوں نے ڈیوڈ بیکہم اور محمد علی جیسے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کے ساتھ اشتہارات میں بھی کام کیا۔
لازمی فوجی سروس کا تنازع اتحاد ٹوٹنے کی وجہ بنا، نیتن یاہو کے پاس 120 رکنی کنیسٹ میں صرف 61 نشستوں کی معمولی اکثریت باقی رہ گئی، شاس پارٹی بھی فوجی سروس سے ’مستقل استثنیٰ‘ چاہتی ہے۔
کرفیو نافذ کیا جارہا ہے، شہری گھروں میں رہیں، شامی حکام کا انتباہ، اسرائیل کے شامی فوج کے ٹینکوں پر حملے، جنوبی شام کے علاقے کی مانیٹرنگ جاری رکھنے کا اعلان
چینی صدر نے ایس سی او اجلاس میں شامل وفود کے سربراہان کا خیرمقدم کرتے ہوئے علاقائی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
جنگ کے دوران پاکستان کی حمایت کو کبھی نہیں بھول سکتے، مسعود پزشکیان کی محسن نقوی سے گفتگو، وزیرداخلہ کی اسرائیل کےخلاف جنگ میں عظیم کامیابی پر مبارکباد