امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر ایران کے اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ امریکی مداخلت سے نہ صرف خطہ عدم استحکام کا شکار ہوگا بلکہ امریکا کے مفادات بھی تباہ ہوں گے۔
بڑھتی مہنگائی کے خلاف تین برس میں سب سے بڑے احتجاج کے دوران مختلف صوبوں میں تشدد ہوا، لردیگان سمیت کئی مقامات پر ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جب کہ حکومت نے مذاکرات کی پیشکش بھی کی ہے۔