پروگرام کے دوران جو بات مجھے حیران کن لگی وہ یہ تھی کہ ایک خاتون عالم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کررہی تھی، ساحل عدیم ایک بڑے اسکالر ہیں جنہیں میں پسند کرتا ہوں، خلیل الرحمٰن قمر
خواتین کو ’نہ‘ کہنے کا حق حاصل ہونا چاہیے اور انہیں شادی، ولادت یا ذاتی تحفظ جیسے معاملات میں اپنے جسم پر مکمل اختیار حاصل ہونا چاہیے، اداکارہ میرا سیٹھی
تقریب میں سلینا نے ہلکے پیلے رنگ کا خوبصورت ریشمی لباس زیب تن کیا، جس پر چاندی کی کڑھائی کی گئی تھی، جب کہ ان کے منگیتر ابراہیم نے سادہ سفید کرتا شلوار پہنا۔
بطور والدین ہمیں ہر بات پر 'ہاں' نہیں کہنی چاہیے، بچوں کی تربیت میں صبر اور مستقل مزاجی بہت اہم ہیں اور والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کے غصے کے سامنے نرمی سے مگر مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہوں، سلمیٰ حسن
دانش تیمور ایسے کرداروں کو بار بار ادا کرکے اپنے وقار کو متاثر کررہے ہیں اور یہ روش ان کے مداحوں کے لیے مایوس کن ہے، یہ کامیابی نہیں، استحصال ہے، صارف کی تنقید