جمّی نے سوچا: لوگ

13 دسمبر 2013

مجھے تو لگتا ہے کہ کسی اور چیز کے مقابلے میں لوگ ہی اپنے خوابوں کو چکنا چور زیادہ کرتے ہیں، وہ ہمارے دشمنوں سے بھی زیادہ بدترین ثابت ہوتے ہیں۔ مگر ایسا کیوں ہے؟ کیونکہ وہ بہت سخت جج ہوتے ہیں اور اکثر انہیں نظر انداز کرنا ناممکن ہوجاتا ہے۔

میری ذات میں بھی تبدیلی آرہی ہے اور آج میں نے فیصلہ کیا ہے کہ دیگر افراد کی ذات کو جج کرنے سے گریز کروں گا، اگر جان اور عامر پی رہے ہوں یا شیما حجاب نہ لیں تو یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے، میں ان کے ذائقے یا لباس پر ان کی شخصیت کے بارے میں فیصلہ کرنے والا کون ہوتا ہوں؟ ہر شخص کو قانون کے دائرے میں رہ کر سب کچھ کرنے کا حق ہے۔

میں نے گزشتہ سیزن کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اگلے موسموں میں آپ ایک نئے جمّی کو دیکھیں گے، اگرچہ میری شخصیت مثالی نہیں پھر بھی اپنی ذات کے مایوس نہ ہونے کی پوری کوشش کروں گا۔

اگرچہ میں اپنے خیالات کے اظہار کے بارے میں جانا جاتا ہوں، آپ کو بھی چیزوں کے بارے میں سوچ کر ان پر اپنا نام دینا چاہئے، اپنا کارٹون بنائیں اور لکھیں کہ 'آپ نے کیا سوچا'۔


ڈان اردو کی جانب سے پیش ہے ایک فکر انگیز سلسلہ، "جمی نے سوچا".

جمی ایک عام پاکستانی ہیں جو مختلف چیزوں کے بارے میں سوچنے اور سوال کرنے کا شوق رکھتے ہیں.

اگلا سوال اگلے جمعے..

فیس بک پر جمی سے ملنے کے لیے کلک کریں۔