بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر فرقہ وارانہ دہشت گردی
بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کم از کم 22 افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک شیعہ زائرین سے بھری بس کو عسکریت پسندوں نے منگل کے روز نشانہ بنایا جسکی ذمہ داری کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی نے قبول کرلی ہے۔
یہ بس پاک۔ایران سرحدی علاقے تافتان سے آرہی تھی جسے مستونگ کے علاقے درین گڑھ میں نشانہ بنایا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
تبصرے (1) بند ہیں