• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.4°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.4°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C

شوماکر کو پھیپھڑوں کا انفیکشن: رپورٹ

شائع February 12, 2014

برلن: فرانس کے ایک ہسپتال میں کومہ کی حالت میں فارمولا ون کے لیجنڈ مائیکل شو ماکر کو پھیپھڑوں کا انفیکشن ہو گیا ہے۔

جرمنی کے ایک اخبار نے بدھ کو بتایا کہ پینتالیس سالہ سابق ڈرائیور کے جسم پر انفیکشن کے اثرات کے بارے میں زیادہ معلوم نہیں ہوسکا۔

شوماکر کی ترجمان سبین کہم نے اخبار کو بتایا کہ'وہ افواہوں کی بنیاد پر تبصرہ نہیں کریں گی'۔

انتیس دسمبر کو سکیئنگ کے دوران ایک حادثہ میں سر پر گہری چوٹیں لگنے کے بعد سے شوماکر اب تک کومہ کی حالت میں ہیں۔

حادثہ کی وجہ سے ان کا دماغ سوجھ گیا ہے۔

فرانسسی شہر گرینوبل میں ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے دو ہفتے پہلے بتایا تھا کہ وہ دوائیوں کی مقدار کم کرتے ہوئے شوماکر کو کومہ سے باہر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کہم نے بتایا کہ اس عمل میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

میڈیا میں بہت کم اطلاعات پہنچنے کی وجہ سے ہسپتال شوماکر کے حوالے سے پھیلنے والی افواہوں کی تردید کر رہا ہے۔

گزشتہ ہفتہ ہسپتال نے سماجی نیٹ ورکس پر پھیلنے والی شوماکر کی خبر کو سختی سے مسترد کر دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025