ایف آئی اے کو میرا کے خلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم
لاہور: سیشن کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ حکم سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک متنازعہ وڈیو اپ لوڈ کرنے پر جاری کیا گیا۔
سماعت کے دوران پولیس نے عدالت کو بتایا کہ میرا اور کیپٹن نوید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اختیار ایف آئی اے کے پاس ہے۔
جس کے بعدعدالت نے ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے اور اس معامے پر رپورٹ پیش کرنیکا حکم دیا۔
عدالت میں دائر درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جوڑے کی اس متنازعہ وڈیو نے پوری قوم کو متاثر کیا ہے۔
عدالت کی جانب سے میرا اور کیٹپن نوید کو متعدد طلبی کے سمن جاری کئے جانے کے باوجود یہ جوڑا غیر حاضر رہا۔
جس پر گزشتہ سماعت پر عدالت نے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی تھی۔
واضح رہے کہ میرا نے اس وڈیو کو اصل ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنے خلاف سازش قرار دیا ہے۔











لائیو ٹی وی