• KHI: Clear 22.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 22.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

صبح اُٹھوں اور بیج بکھرے ہوں

شائع April 17, 2014

آج کا آرٹسٹ جتنا اپنے معاشرے کے مسائل سے جڑا ہوا ہے اتنا شاید ہی کسی اور زمانے کا آرٹسٹ ہو- اس کا سبب ایک مستقل شورش ہے جو جاری ہے، یہ شورش صرف سیاسی افق پر ہی نہیں بلکہ سماجی سطح پر بھی ہے۔

آرٹ چوک گیلری کراچی میں بدھ سے شروع ہونے والی ایک نمائش سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے جس میں ربیعہ جلیل اور نرایہ شیخ کے فن پارے رکھے گئے ہیں، یہ نمائش 7 مئی تک جاری رہے گی۔