• KHI: Partly Cloudy 21.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C

باکسر عامر خان پاپا بننے والے ہیں

شائع April 30, 2014

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بدھ کے روز انکشاف کیا کہ اس سال مئی میں بام بننے جا رہے ہیں۔

عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہفتہ کو اپنی اگلی فائٹ جیت کر نومولود کو تحفہ دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب کے لیے تحفہ ہوگا۔'ہمیں پاکستان اور دنیا بھر میں مسلمان ممالک میں بہت سپورٹ کیا جاتا ہے'۔

عامر کے مطابق پاکستان کے لوگ انہیں اس لیے پسند کرتے ہیں کیوں کہ وہ انہی میں سے ایک ہیں۔

خان کا کہنا تھا کہ ان کی اگلی فائٹ تین مئی کو ہے اور انہیں رنگ میں واپسی پر خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس مقابلے کے لیے تیار اور جیت کے لیے پرعزم ہیں۔

اپنے مخالف کے حوالے سے پوچھے جانے پر عامر نے کہا کہ وہ ان سے قد میں لمبے ہیں لیکن ان کے پاس تجربہ، رفتار اور طاقت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025