• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

کسی مخصوص میڈیا گروپ کی فنڈنگ نہیں کر رہے، امریکا

شائع May 12, 2014 اپ ڈیٹ May 13, 2014

اسلام آباد: امریکی حکومت نے سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں کی جانب سے ایک مخصوص پاکستانی ادارے پر امریکی فنڈنگ کے متعلق عائد کئے جانے والے الزامات کو ' گمراہ کن اور غلط' قرار دیا ہے ۔ امریکی سفارتخانے نے وضاحت کی ہے کہ وہ پاکستان کے کئی میڈیا ہاؤسز اور اداروں میں پیشہ ورانہ ترقی اور استعداد کار بڑھانے میں تعاون کررہا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سربراہ عمران خان نے جیو ٹی وی اور جنگ اخبار کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ ان کے بیان کے مطابق اس گروپ نے سال 2013 میں پاکستان مسلم لیگ ۔ نواز ( پی ایم ایل این) میں انتخابات جیتنے میں مدد فراہم کی تھی۔

گزشتہ سال گیارہ مئی کو مبینہ دھاندلی پر ان کی جماعت نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر ایک بڑی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا تھا۔

امریکی سفارتخانے کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت باقی دنیا کی طرح پاکستان میں بھی آزاد، بھرپور اور پروفیشنل میڈیا کی پرزور حمایت کرتی ہے۔ امریکی حکومت پرنٹ، براڈکاسٹ اور ریڈیو کو وسیع پیمانے پر سپورٹ کرتی ہے۔ میڈیا نمائیندوں کو سہولیات فراہم کرنے کے معاملے پر سفارتخانے نے کہا کہ ان کے پروگرام کسی ایک میڈیا گروپ کو ہدف نہیں بناتے اور مجموعی طور پر پوری صحافی برادری کیلئے ہیں۔

پریس ریلیز کے مطابق ان پروگراموں کا مقصد متوازن رپورٹنگ ، درست پیغام اور دیگر مدد فراہم کرنا ہوتا ہے خواہ وہ پاکستان میں ہوں یا کہیں اور۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025