• KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

راکیش روشن کی سوانح عمری

شائع May 27, 2014

ممبئی : بولی وڈ فلم ساز راکیش روشن نے تمام اہل خانہ کی موجودگی میں اپنی سوانح عمری پر مبنی کتاب ’ٹو ڈیڈ، ود لو‘ لانچ کردی۔

ذرائع کے مطابق اسی حوالے سے نئی دہلی میں خصوصی تقریب ہوئی جہاں راکیش روشن نے اپنی بیوی پنکی، بیٹے ہریتک اور بیٹی سنینا کی موجودگی میں کتاب لانچ کی۔

یہ کتاب ان کی بیٹی سنینا نے جبکہ تمہیدی کلمات ہریتک روشن نے تحریر کئے ہیں۔

سنینا کا کہنا ہے کہ بطور اسسٹنٹ ہدایت کار انہیں اپنے والد کے ساتھ فلم کرش 3- میں اکٹھے کام کا موقع ملا۔

انہیں وہاں سے خیال آیا کہ یہ کتاب ضرور شائع ہونی چاہئے کیونکہ یہ ان کے مداحوں کو متاثر کرے گی۔

کتاب میں راکیش کے بچپن، سکول، کالج، یونیورسٹی، کام کی جستجو، محنت اور لگن، کیریئر کے نشیب و فراز، ذاتی زندگی اور کیریئر میں توازن کے تمام واقعات درج ہیں۔

کتاب کو تحریر کرنے میں فلمساز کی بیوی پنکی، ان کے ساتھ کام کرنے والے ساتھی اداکاروں، اساتذہ ، دوست احباب نے بے حد مدد کی۔

راکیش روشن کتاب کی رونمائی پر جذباتی ہو کر آبدیدہ ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کی بیٹی کی بہترین کاوش ہے اور یہ ان کے لئے زندگی کا انمول ترین تحفہ ہے۔'یہ کتاب حقیقت پر مبنی ہے'۔

اس موقع پر انہوں نے اپنی بیٹی کی روشن زندگی کے لئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025