• KHI: Clear 25.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
  • KHI: Clear 25.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C

ہاکی ورلڈ کپ: جرمنی، ہالینڈ کا کامیاب آغاز

شائع June 1, 2014

نیدرلینڈ میں جاری عالمی ہاکی کپ کے دوسرے دن جرمنی اورہالینڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لئےہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق عالمی ہاکی کپ کے گروپ بی کے میچ میں میزبان ہالینڈ نے ارجنٹینا کوایک کے مقابلے میں تین گول سے زیر کرکے اپنے کامیاب سفر کاآغاز کردیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ پہلے ہالف کے اختتام پرایک ایک گول سے برابر رہا۔

دوسرے ہالف میں ڈچ کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کیااور مزید دوگول داغ دیئے جبکہ ارجنٹائن کے کھلاڑی دوسرے ہالف میں کوئی گول اسکور نہ کرسکے۔

اس سے قبل گروپ بی کے ایک اورمیچ میں جرمنی نے جنوبی افریقہ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے چار صفر سے مات دی۔

خواتین کے مقابلوں میں امریکا نے انگلینڈ کودو ایک سے زیر کیا جبکہ جرمنی اورچین کا میچ ایک ایک گول سے برابررہا۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025