• KHI: Partly Cloudy 20.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C

کیتھے پیسفک کی کراچی سروس معطل

شائع June 11, 2014

ہانک کانگ: کیتھے پیسفک ایئر ویز لمیٹڈ نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والی دہشت گردی کے بعد کراچی کے لیے اپنی کچھ فلائیٹس بند کر دیں ہیں۔

بدھ کو ایئرلائن ترجمان کی جانب سے ویب سائٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ 'ہم صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایئر پورٹ روانہ ہونے سے پہلے اپنی فلائٹ کا اسٹیٹس دیکھ لیں'۔

بنکاک سے کراچی کے لیے پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ اتوار کو جناح ایئرپورٹ اور پھر منگل کو کراچی ایئرپورٹ کے قریب اے ایس ایف اکیڈمی پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے قبول کیے جانے کے بعد کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025