• KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 15.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 15.6°C

میں 'جیو' ہوں

شائع June 12, 2014

کردیا نا میرا لائسنس معطل۔ پڑ گئی ٹھنڈ سینے میں۔ چین آگیا ہڈیوں کو۔ منالو تم اب عید۔ پندرہ دنوں میں تم نے جو پہاڑ سر کرنا ہے کرلو۔ بعد میں تم پھر لالچ بھری نظروں سے دیکھو گے مجھے۔ یاد رکھنا میں جیو ہوں۔ کوئی للّو پنجُو نہیں۔ جس کو لوگ صرف پندرہ دنوں میں ہی بھول جائیں۔

ویسے تو اس ملک میں ہر وہ کام جس کے لئے لائسنس درکار ہوتا ہے، بغیر لائسنس کے ہی کیا جاتا ہے اور اس کی مثال سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ڈرائیورز ہیں۔ جن میں سے ایک بہت بڑی تعداد کے پاس لائسنس نہیں ہوتا اور اس کے باوجود وہ دھڑلے سے کار یا موٹر سائیکل چلا رہے ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ اب تو کالا کوٹ پہننے والے بھی لائسنس کے بغیر ہی اپنی پریکٹس جاری رکھتے ہیں۔ دوکانوں پر دوائیاں بیچنے والے بیشتر دوکاندار بھی بغیر لائسنس کے ہی جان بچاؤ دوائیں فروخت کر لیتے ہیں۔

لائسنس کے بغیر ہی یہ سب کچھ اس لئے ہو جاتا ہے کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ اگر کبھی کوئی غلطی سے ان سے لائسنس مانگ بھی لیگا تو وہ اس کی جیب گرم کریں گے اور بغیر کسی ڈر خوف کے دوبارہ سے وہی کام شروع کردینگے۔

مگر میں ایسا نہیں کرسکتا اور اس کی وجہ یہ کہ میں قانون کو ماننے والا ہوں۔ میں کبھی یہ سوچ بھی نہیں سکتا کہ میں قانون کی خلاف ورزی کروں۔ پاکستان کا سب سے بڑا چینل ہونے کی وجہ سے مجھ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کے میں قانون کی حاکمیت کو مانوں تاکہ مجھے دیکھنے والے بھی قانون کی حاکمیت کو سمجھیں۔

ویسے پیمرا کی جانب سے اِس معطلی اور جرمانے پر میں کیا بولوں۔ پہلے ہی پچھلے ڈیڑھ مہینے سے لوگ مجھے دیکھنے سے قاصر ہیں اور اگر کسی کے گھر میں آبھی رہا تھا تو وہ بھی ان نمبروں پر جہاں پہنچتے پہنچتے ریموٹ والے کی انگلیاں تھک جاتی تھیں۔ مگر میں شکر گزار ہوں ان لوگوں کا جنہوں نے اپنی انگلیوں کو اتنا نچوایا اور مجھے دیکھنے کے لئے اتنی محنت کی۔

ویسے کیسی اتفاق کی بات ہے، جس دن جنگ اور جیو کا آئی ایس آئی، وزارت دفاع اور پیمرا کو 50 ارب ہرجانے کا نوٹس دیا گیا اور 14 روز کے اندر عام معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اسی دن پیمرا کے قائم مقام چیئرمین تعینات ہونے والے پرویز راٹھور نے میرا لائسنس 14 دنوں کے لئے معطل کردیا اور ساتھ ایک کروڑ جرمانہ بھی۔ کیا پھرتیاں ہیں بھائی قائم مقام چیئرمین کی جنہوں نے چودہ دنوں پر خوب توجہ دی۔

اب جب کہ میں مزید 14 دنوں کے لئے لوگوں کی دسترس سے دور رہوں گا تو میرے حریف چینلز ان چودہ دنوں میں جتنے لوگوں تک پہنچ سکتے ہیں۔ پہنچ جائیں۔ کیونکہ اس مختصر وقفے کے بعد جب میں واپس آؤں گا تو پھر ہوگا دما دم مست قلندر!

میرے لائق بیٹوں میں سے ایک یعنی حامد میر پر حملے کے بعد ہونے والے مظاہروں میں زیادہ تر اجتجاج کالعدم جماعتوں کی جانب سے کیا گیا۔ ذرا سوچئے کہ وہ کس کے اشارے پر سڑکوں پر آئے؟

سب سے کلیدی کردار تو باقی نیوز چینلز نے نبھایا جنہوں نے ایک پر ایک مزاکرہ میرے پر پابندی کے موضوع پر کیا۔ جن میں ایسے ایسے مہمانوں کو بلایا گیا جو کبھی میرے ہاں آنے کے لئے دعوت نامے کا انتظار کرتے رہتے تھے اور جب کبھی ماضی میں میرے ہاں سے ان کو دعوت نامہ ملتا تو باقی ساری مصروفیات چھوڑ کر مونچھ داڑھی بنا کر میرے ہاں آتے اور جاتے جاتے یہ بھی پوچھتے کے اس پروگرام کا نشر مکرر کب ہوگا۔

اور تو اور یہ وہ نیوز چینلز ہیں جنہوں نے مجھے دیکھ کر چلنا اور پھر بھاگنا سیکھا۔ میں نے ان کو بتایا کہ کب لوگوں کو خبریں دکھانی ہیں اور کب مباحثے۔ کب اور کیسے لوگوں کو ہنسانا ہے اور کیسے نازک مزہبی معاملات پر بحث کرنی ہے۔ کیسے انتخابات کے نتائج دکھانے ہیں اور کس طرح کسی خبر کی تفتیش کرنی ہے۔ مگر یہ سب چینلز اپنے آپ کو کچھ زیادہ ہی بڑا سمجھ بیٹھیں ہیں۔ کسی نے بالکل صحیح ہی کہا ہے کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی!

آپس کی بات ہے، مجھے تو یہ سب کچھ دیکھ کر بڑا مزا آرہا تھا کیونکہ میری تصویر تقریبا ہر چینل پر دکھائی دیتی تھی۔ اسی بہانے میں بھی اپنی تصویر دیکھ لیتا تھا۔ اتنی کوریج تو شاید اگر قطرینہ کیف پاکستان آجائے تو اس کو بھی نہیں ملے گی جتنی کوریج مجھے ہر چینل پر مل رہی تھی۔

اب جبکہ مجھ پر پابندی لگ چکی ہے تو میں اپنی تصویر کیسے دوسرے چینلوں پر دیکھ سکوں گا۔ کیونکہ ان چینلوں میں اتنا ظرف تو ہے نہیں کے وہ یہ خبر چلائیں کے پیمرا کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے جیو نیوز انتظامیہ نے مجھے دو ہفتوں کے لئے بند کردیا ہے۔

خان صاحب اور ان کی پارٹی کو تو بھول ہی گیا۔ انہوں نے اور ان کے عظیم عہدیداروں نے بھی اپنا فرض خوب نبھایا۔ میرے ایک رپورٹر کی ٹویٹ کو خان صاحب نے اتنا سنجیدگی سے لیا کے بنا کچھ سوچے سمجھے مجھ پر الزام لگا دیا کے میں نے انتخابات میں مسلم لیگ نواز کا ساتھ دیا تھا اور جب میرے ایک اور لائق برخوردار افتخار احمد کی جانب سے خان صاحب کو اپنی ٹیم کے ساتھ مزاکرے کی دعوت دی گئی تو خان صاحب نے اپنی مدد کے لئے پاکستان کے سب سے صادق اور امین میزبان کو ساتھ ملا لیا۔ سلام ہے خان صاحب کی ٹیم سلیکشن پر۔

ویسے خان صاحب یہ تو بتائیں، انہیں یہ الزام لگاتے ہوئے کسی نے بھی نہیں سمجھایا؟ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک چینل کی مدد سے خان صاحب کی جماعت انتخابات میں ہار جائے اور اُن انتخابات میں جن کی 272 سیٹوں کے لئے خان صاحب کی جماعت نے صرف 156 امیدوار کھڑے کئے تھے۔

ویسے میرے ہونہار رپورٹر کی وہ ٹویٹ تھی کیا۔ وہ رہنے ہی دیں۔

اب جب کہ میرا لائسنس دو ہفتوں کے لئے سسپنڈ کردیا گیا ہے تو میں بھی کچھ آرام کروں گا۔ پہلے تو آرام جنرل مشرف کے دور میں ملا تھا۔ مگر تب اتنا افسوس نہیں ہوا تھا جتنا اب ہوا ہے کیونکہ وہ تو ایک ڈکٹیٹر تھا۔ دکھ تو اس بات کا ہے کے مجھے اس دورِ جمہوریت میں بند کیا جارہا ہے جس کے لئے میں نے کتنی محنت کی تھی۔

خیر، اللہ جو کرتا ہے، بہتری کے لئے کرتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ مجھ پر پابندی لگنے سے میرے حریف چینلز کچھ کمائی کرلیں۔ جس کے لئے انہوں نے مجھے بند کرنے کے مطالبے کئے تھے۔

بس میری ان سے اتنی درخواست ہے کے اس کمائی میں سے کچھ کمائی اپنے ملازمین میں بھی تنخواہ کی صورت میں بانٹ دیں۔ میں سمجھوں گا کہ میرے بند ہونے کا کچھ تو فائدہ ہوا۔

آخر میں میری قانون نافذ کرنے والوں سے یہ التماس ہے کہ مجھے یہ تو بتا دیں کے میرے لائق ہونہار بیٹے پر حملہ کیا کس نے تھا؟ کون تھا جس کو وہ چبھ رہا تھا؟ ٹھیک ہے میں نے جذباتی ہوکر ملک کی سب سے اہم حساس ایجنسی پر الزام لگا دیا جس کی میں نے معافی بھی مانگ لی۔ اب جب پیمرا نے مجھے سزا دے ہی دی ہے تو خُدا کے واسطے حساس ادارے یہ تو بتا دیں کہ وہ درندے کون ہیں جنہوں نے کراچی میں حامد میر پر بزدلانہ حملہ کیا تھا؟

اچھا دوستو، اپنا خیال رکھنا اور جمہوریت کا سفر جاری رکھنا کیونکہ اسی میں پاکستان کی بہتری ہے۔ کیا ہوا جو مجھے کچھ وقت کے لئے بند کردیا گیا۔ میں پھر آؤں گا لوٹ کر آپ کو لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے۔

جیو اور جینے دو!

نوید نسیم

بلاگرکا تعلق الیکٹرانک میڈیا سے ہے، مگر وہ اخراجِ جذبات، خیالات و تجزیات کے لیے ذریعہ بلاگ کا استعمال بہتر سمجھتے ہیں۔ انہیں ٹوئٹر پر فالو کریں۔ : navid_nasim@

[email protected]

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تبصرے (27) بند ہیں

saima Jun 12, 2014 10:44am
allaah tumko kabhi b azad na karien geo.
irfan Jun 12, 2014 11:22am
what "geo" deliver to Pakistani public? except frustration nothing more !!!! it should be banned forever to make peoples easy and get rid from propagation!!!
Basit Yousuf Jun 12, 2014 11:45am
Buhut Khoob GEO sahib, Jitna main nay is laraai ko samjha hay mujhay meray ek dost ka song yaad aagaya "SAB PAISAY KI GAME HAY" meri hasrat hay kay kis ek channel par sirf 1 ghantay ka program aa jaaey jis main wo khud say ho janay wali galati'on ka etraaf karein aur aainda behtri ki yaqeen dihaani karwaaen... koi ek channel... koi ek MUHIBBE WATAN aur SACHA channel ye karnay ki himmat karay ga???? ya MEDIA walon say galati hoti hi nahi??? Please...
الیاس انصاری Jun 12, 2014 12:05pm
اچھی تحریر ہے تاہم اس میں جیو کے جرائم کو جس طرح نظرانداز کیا گیا ہے وہ قابل تحسین نہیں - ٹھوس ثبوت کےبغیر تو کسی پر بھی الزام تراشی نہیں کی جا سکتی یہاں تو سب سے حساس ادارے کے سربراہ کو تصویر کے ساتھ نشانہ بنایا جاتا رہا - گو کہ بادل نخواستہ معافی مانگنے کا "احسان" بھی کیا گیا لیکن ایف آئی آر میں کسی کا نام نہ لکھوانا ہی اس کا ثبوت ہے کہ جیو کے پاس کہنے کے لئے کچھ نہیں ہے - آزادی صحافت کے نام پر قومی اداروں کی عزت پامال کرنے والوں کو سزا تو ملنی چاھئے تھی
سید حُرعباس نقوی Jun 12, 2014 12:52pm
بہت ہی خُوبصورت دفاع کیا ہے۔ جیو نیوز کا۔ واقعی اصل دھمال تو تب ہوگی جب جیونیوز چودہ دن کی قید کاٹ کر واپس آۓ گا۔ پھر ہم بھی دیکھیں گے۔ کہ کیا جیونیوز اُن اداروں اُن مُقدس گایوں کی عجب کرپشن کی غضب کہانی بھی بیان کرے گا کہ جن کے بارے میں بات کرنے کی سزا سرتن سے جُدا ہے؟ یا جیو نیوز بھی باقیوں کی طرح گھُٹنے ٹیک دے گا۔ ویسے جیونیوز کو آسان ہدف آصف علی زرداری اور اُس کی حکومت کو تمام حدود کراس کرتے ہُوۓ ہدفِ تنقید بنانا اور آصف علی زرداری کا پانچ سال کے دوران تحمل تو ہم سب نے دیکھ لیا۔ اور جیو کا پچھلے پانچ سال چمک اور بریف کیس سیاست کے بانی میاں نوازشریف کو امیراُلمومنین میاں مُحمد نوازشریف بناکرپیش کرنے کا خمیازہ نہ صرف جیو نے بھُگتا ہے۔ بلکہ ساری دُنیا نے دیکھ بھی لیا ہے۔
Zahid Khan Kakar Jun 12, 2014 01:18pm
Really good article, awesome answer to all the culprits of establishment. Very good Dawn news, you have proved the real meaning of journalism during the incident. Very good once again.
shani Jun 12, 2014 01:53pm
khuda k wasat loat kar mata aana.tumhara buhat ehsaan hoga
shani Jun 12, 2014 01:55pm
bul k apnay saath saath dosray news channel ko bhi lay jao .woh bhi tumhari tarah barh charh kar bakwas kartay hain.jhoot bol kar geo
pakistani Jun 12, 2014 01:59pm
Internet pr to bila khaof-o-khatar aa rahay ho. Ye bhi khub qanoon pasandi hae. Wesi Pakistan men hr koi apni pasand ki tashrih qanoon ki kr leta hae. Aap ne bhi ki.
Asim Nazir Jun 12, 2014 02:17pm
My Dear GEO, Take rest but most importantly with patience and without being offensive and aggressive. If you claim to be "the most popular" (so-called) channel, just "mind your attitude" during this temporary phase. Such kind of "hue and cry" is not commensurate to a channel like you. If there's no loss of "finance and popularity" is going to hurt you why your spoons are crying day and night. honestly If I would be your place I wouldn't let any "spoon" big or small to wipe my tears in the public. A very sincere advice to you..... By the way since praise and pride is only commensurate to a "Muttaqee and Parhaizgaar" I feel pity for these insects (the dirtiest flatters) who spent their day and night in praising and flattering a person / channel / politician / officer etc etc just for the sake of a piece of bone that they may get in future. These people just forget their own dignity and respect and identity.
عظیم حسن Jun 12, 2014 05:04pm
یہ ہوتا ہے جب آپ کی تنقید نظریاتی کی بجائے ذاتی مفاد کے لئے ہو آپنے ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے نوجوانوں کی کوئی نظریاتی تربیت ہو سکے اور وہ سیاسی طور پر کوئی بالغ نظری کا مظاہرہ کرسکتے آپ نے ٹھیک کہا کہ کالعدم تنظیموں نے آپ کے خلاف جلوس نکالے جناب یہ وہ ہی لوگ ہیں جن کے لئے آپ کل مرے جا رہے تھے جب بھی پیپلز پارٹی یا اے این پی ان کے خلاف کوئی ایکشن لینے کی بات کرتی تو آپ کو بہت سے انسانی حقوق یاد آجاتے تھےآپ وہ ہی لوگ ہیں جنھوں نے پاک فوج کے سپریم کمانڈر کی تضحیک کی وہ انتہا کی ایسا شائد کوئی دشمن بھی نہ کرتا آپ کی معافی اپنی جگہ اور آپ کو پھر خوش آمدید کہیں گے لیکن کیا آپ وعدہ کرتے ہیں کہ آپ کوئی ایسا پروگرام نشر نہیں کریں گے جو اس ملک کے غریب عوام کا خون چوسنے والوں کی حمایت میں جاتا ہو؎ کیا آپ کبھی عمران خان سے یہ پوچھیں گے کہ اس موجودہ سرمایہ دارانہ نظام کو تبدیل کر کے وہ کونسا نظام لانا چاہتے ہیں اور پھر اس بات پر پروگرام کریں گے کہ عمران خان سارے پاکستان کو دھوکہ دے رہا ہے کیا آپ سٹریٹجک ڈیبتھ کے ایشو کو اتنا لوکلائیز کریں گے کہ جس سے عوام الناس کو اس سراب کا پتہ چل سکے نہیں آپ ایسا نہیں کریں گے ہا ں آپ پھر سے کوئی ایسا کام ضرور کریں گے جس سے آپ کی ریٹنگ بڑھے اور آپ کو زیادہ سے زیادہ اشتہار مل سکیں بلکہ ہو سکتا ہے اب آپ کے اشتہاروں کا ریٹ پہلے سے بھی بڑھ جائے آپ آئیے ضرور آیئے آپ کو کون روک سکتا ہے آپ تو نہ آکر بھی پہلے سے زیادہ آرہے ہیں لیکن یاد رکھیئے کہ جس دن واقعی سلطانیئ جمہور کا زمانہ آگیا آپ اور آپ جیسے نقش کہن ہمیشہ کے لئے مٹ جائیں گے
abdulrauf akhtar Jun 12, 2014 07:07pm
Sindh Police is there to investigate , then whats the problem ?
ANWAR Jun 12, 2014 08:17pm
ISE KAHTE HAI RASI JUL JAYEN MUGAR BUL NAHI MIT TE HAMID SAHAB AAP KI BAHOT BUDI MAHRBANI HOGI AGAR PAKISTANION KI JAN CHHODO GAY TO SYRYA ME AAP JAYSE JUNGJU ON KI SAKHT ZARURAT HAI AAP DESIDE KUREN AWAM CHUNDA KAR K BHI AAP KO BHEJ DENGI PS PLS PLS
Imran Ahmad Jun 12, 2014 09:52pm
I thought it is a piece of satire
aslam Jun 13, 2014 12:31am
geo must be banned always
عمیر محمود Jun 13, 2014 01:34am
اچھا جیو صاحب۔ آپ کے بحال ہونے کے بعد ہم جمہوریت کا سفر جاری رکھیں گے، آپ بھی کچھ اخلاقیات کا سبق پڑھ لینا
Tayyab Tahir Jun 13, 2014 09:02am
@Asim Nazir: Boht ala. Very good g
Tayyab Tahir Jun 13, 2014 09:04am
@عظیم حسن: Its too much Very very nice answer
Zahid Jun 13, 2014 09:41am
بہت اچھا لکھا ہے۔ بد قسمتی سے اس ملک میں سچ بولنے والوں کو غدار اور ملک دشمن کہا جاتا ہے اور حامد میر اور جیو کی بھی یہی غلطی تھی۔ لیکن انشاءاللہ ایک دن انیس سو اکتر کی طرح سچ عیاں ہوجائیگا اور پھر پتا چل جائیگا کہ کون سچا اور حق پر تھا اور کون منافق۔
jani Jun 13, 2014 10:21am
i think Geo should be banned forever.
aishs Jun 13, 2014 11:39am
@عظیم حسن: Good one very nice believe me in new York no one's watch geo chanel because we don't want to watch indean chanel geo and dawn that are indean no one talk about kashmir
Jahangir Jun 13, 2014 03:55pm
Janab Geo sahb yahe to problem ha, Such to serf AAP he bolty han Democrats b serf AAP he han Sadaq aur Amin be AAP he han Hum sari qoam mil k AAP se muafi mangty han.. Aur plz muj peh b 1 ilzam laga dy k main b kese khufya khato k kehny peh yeh sub kuch likh raha hon... & always be remember You r a private profit earning industry, You can't be compare with any State's institution..
abdulrauf akhtar Jun 13, 2014 04:20pm
O Bhaie ! Police is their for this purpose and only meant for this purpose ask them , NOT ISI which is not meant for this .
راضیہ سید Jun 14, 2014 01:30pm
حامد میر صاحب یہ تو آپ نے سچ ہی کہا کہ آپ جیو ہیں آپ ایک ادارہ ہیں کیونکہ انفرادی حثییت میں بھی تو ہم سب ہی کسی نہ کسی سطح پر اپنے اپنے اداروں کی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں ، لیکن کیا آپ نے آئی ایس آئی اوراس کے سربراہ ظہیر السلام صاحب کے بارے میں بھی سوچا ہے کہ وہ بھی ملک کے ایک حساس اور ذمہ دار ادارے کے سربراہ ہیں ۔ میرا تعلق اس بحث سے نہیں کہ جیو یا کسی بھی اور نشریاتی ادارے کو بند کر دیا جائے لیکن کاش یہ ضرور سوچا جائے کہ ہر ادارے کی طرح میڈیا کی بھی کچھ حدود و قیود ہونی چاہیں اور کسی بھی انسان چاہے وہ کسی بھی ریاست کا کوئی عام شہری ہی کیوں نہ ہواسکی عزت اور وقار کو ہمہ وقت مدنظر رکھا جائے ۔ جناب حامد صاحب اگر اجازت ہو تو ایک باشعور شہری ہونے کی حیثیت سے میں بھی آپ سے کچھ سوال کر لوں ؟ اگر آپ کو کسی خفیہ ادارے یا حساس ادارے کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں تو آپ کے اپنے ادارے جیو نے آپ کے لیے کیا کیا ؟ آپ نے حکومت سے استدعا کی کہ اپ کو سیکورٹی فراہم کی جائے ؟ اپنی ذاتی حیثییت میں آپ نے کیا اقدامات کیے ْ آپ تو ایک بالگ النظر صحافی ہیں آپ نے بغیر ثبوت کے کسی ایک ادارے پر اس کے سربراہ پر کیوں الزامات کی بوچھاڑ کر دی ؟ اور پھر اس پر ڈٹے بھی رہے ؟ جناب بہت پہلے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا چکا تھا کہ مختلف صحافی حضرات طالبان کا نشانہ ہو سکتے ہیں آپ کا دھیان اس طرف بھی نہیں گیا یہ بھی مقام حیرت ہے کیوں کہ اسی نوعیت کی خبر آپ کے اخبار میں ہی چھپی ۔ اب جیو کے بند ہونے پر ہم کس کا قصور گردانیں جو آپ کے ادارے میں کام کرنے والے ایسے افراد ہیں جن کی دال روٹی ہی روز کی بنیادوں پر ہے کیونکہ بڑے بڑ
Zafar Jun 15, 2014 01:29am
I Love GEO
SAMI MENGAL Jun 15, 2014 03:36pm
sami mengal BESHAK JANG AKHBAR ISS MULK KA SAB SY BARHA IDARA HAY LEKIN MEIN SAMAJTA HU K ISS IDARAY NY JO BOYA HAIN AAJ WAHI KAAT RAHA HAY ISS IDARAY NY HE THO ISS MULK K POLICY BANANY MEIN AHM KIRDAR ADA KI HY..AB KAATO JO BOYA HY..
SAMI MENGAL Jun 15, 2014 03:48pm
بٰیشک جنگ اخبار اس ملک کا سب سے اہم ادارہ ہیں لیکن ان پچاس سالوں میں اس نے جو بویا ہیں آج وہی کاٹ رہا ہیں انیس سو ستر کی جنگ میں جماعت اسلامی کے مجاہدین کو سپورٹ کرنے والا یہی ادارہ ہیں ،،، اب کاٹو

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025