• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

متاثرین کی بنوں آمد

شائع June 23, 2014

سینکڑوں افراد بنوں کی جانب پیدل جا رہے ہیں، جبکہ ٹرکوں پر بھی بہت زیادہ رش نظر آرہا ہے۔ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن میں شدت آنے کے بعد بنوں آنے والے ان افراد کے حوالے سے رجسٹریشن پوائنٹس اور کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں، ضلع میں بچوں کیلئے قائم سرکاری ہسپتالوں میں ایسے بچوں کا رش ہے جو ہیضے کا شکار ہوچکے ہیں۔ ہسپتال میں جگہ کی کمی کے باعث چار سے پانچ بچے ایک بستر پر موجود ہیں جبکہ چھ بچے ہسپتال کے باہر لیٹے ہوئے ہیں جن کو لگائی گئی ڈرپس درختوں کی شاخوں پر لٹکی ہیں۔`