• KHI: Partly Cloudy 19.6°C
  • LHR: Fog 11.5°C
  • ISB: Rain 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.6°C
  • LHR: Fog 11.5°C
  • ISB: Rain 13°C

سواریز کو کاٹنا مہنگا پڑ گیا

شائع June 26, 2014

لندن: سپانسرز نے کہا ہے کہ وہ یوراگوئے کے سٹار سٹرائیکر لوئس سواریز کی جانب سے حریف کھلاڑی کو کاٹنے کے واقعہ پر فیفا کی تحقیقات کو فکر مندی سے دیکھ رہے ہیں۔

منگل کی رات فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ 'ڈی' کے ایک انتہائی میچ کے دوران سوریز نے اطالوی کھلاڑی جیورجیو چیلنی کو کندھے پر کاٹ لیا تھا۔

آن لائن جوئے کی ایک کمپنی نے کہا کہ وہ اس واقعہ کے بعد سواریز کے ساتھ اپنے تعلق کا 'جائزہ' لے رہے ہیں۔

کمپنی نے ٹوئٹر پر مزید کہا 'لوئس سواریز کے خلاف حالیہ الزامات کے بعد ہم ان کے ساتھ تعلق کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہم کھیل میں اس طرح کا رویہ برداشت نہیں کریں گے'۔

کھیلوں کا سامان بنانے والی کمپنی ایڈیڈاس نے کہا ہےکہ وہ بھی فیفا کی تحقیقات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

جرمن کمپنی کے مطابق وہ اس معاملے سے آگاہ ہیں۔'ہم اس واقعہ پر فیفا کی مکمل تحقیقات کے منتظر ہیں، جس کے بعد ہی ہم اپنا ردعمل ظاہر کریں گے'۔

یاد رہے کہ 2010 کے بعد سے سواریزپرحریف کھلاڑیوں کو کاٹنے پر دو مرتبہ پابندی لگ چکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025