• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

خیبرایجنسی: سخت سیکیورٹی میں پولیو مہم کے چوتھے مرحلے کا آغاز

شائع June 27, 2014

پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں انسدادِ پولیو مہم کے چوتھے مرحلے میں آج بیس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

صحت خیبر پروگرام کے تحت انسدادِ پولیو کی ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق اس پولیو مہم میں 135 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

پولیو مہم کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے خاصہ دار فورسز کی بھاری نفری مختلف علاقوں میں تعینات کی گئی ہے، جبکہ سیکیورٹی کے لیے اس مہم میں پاک فوج کے جوان بھی حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان دنیا کے ان تین ملکوں میں شامل ہے جہاں اس مہلک بیماری سے بچوں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہے، لیکن ملک بھر میں کافی عرصے سے مسلسل پولیو ٹیموں کو نشانہ بنائے جانے سے یہ مہم متاثر ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ امن و امان کی خراب صورتحال، والدین کے انکار اور دیگر وجوہات کی بنا پر خیبر ایجنسی میں زیادہ تر بچوں کو قطرے نہیں پلائے جا سکے تھے، جس کی وجہ سے رواں سال سب سے زیادہ پولیو کیس یہاں ریکارڈ ہوئے۔

پاکستانی طالبان نے 2012 میں قبائلی علاقوں میں پولیو مہم پر پابندی لگا دی تھی۔

اس کے علاوہ افواہوں، والدین میں آگاہی نہ ہونے اور مذہبی عدم برداشت نے بھی صوبہ خیبر پختونخوا اور فاٹا کے دیہی علاقوں میں پولیو مہم کو نقصان پہنچایا۔

جس کی وجہ سے پچھلے سال 58 کیسوں کے مقابلے میں رواں سال اب تک چالیس فیصد اضافے کے ساتھ 74 ایسے کیس سامنے آچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025