• KHI: Partly Cloudy 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.6°C
  • ISB: Rain 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.6°C
  • ISB: Rain 13.2°C

کوئٹہ،گاڑی الٹنے سےتین بچوں سمیت چار افراد ہلاک

شائع July 11, 2014

کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے سب سے بڑے شہر کوئٹہ میں ائرپورٹ روڈ پر تیز رفتار گاڑی الٹنے کے باعث تین بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پشین سے آنے والے گاڑی ائر پورٹ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی اور روزہ افطار کرنے کے وقت لوگوں کو شربت پلانے والے بچوں پر چڑھ گئی۔

ٹریفک حادثے کے باعث گاڑی میں سوار زین الدین سمیت تین بچے ہلاک ہوئے، بچوں کی عمر آٹھ سے بارہ سال کے درمیان تھی۔

حادثے میں دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے جن کو طبی امداد کے لیے ایف سی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025