پانچ پاکستانی حسینائیں بولی وڈ فتح کرنے کے قابل

شائع July 12, 2014 اپ ڈیٹ July 13, 2014

پاکستان میں باصلاحیت اداکاراﺅں کی کمی نہیں جو بولی وڈ کو بھی فتح کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

دبئی کی ایک ویب سائٹ کی رپورٹ نے ایسی پانچ اداکاراؤں کی فہرست مرتب کی ہے جو پاکستانی چینلز میں تو اپنی صلاحیت منوا ہی چکی ہیں اب بولی وڈ بھی لگتا ہے ان سے زیادہ دور نہیں۔

آمنہ شیخ اگر چاہیں گی تو وہ بولی وڈ میں نظر آنے والی پاکستان کی سب سے بڑی امیدوار ثابت ہو سکتی ہیں، یہ پُرکشش اداکار بین الاقوامی کشش رکھتی ہیں کیونکہ یہ پاکستانی نژاد امریکی شہری ہیں اور اپنے ملک کے لیے دو بین الاقوامی ایوارڈز بھی جیت چکی ہیں۔

سال 2008 میں اپنے کریئر کا آغاز کرنے والی آمنہ شیخ دن بدن زیادہ مضبوط ہوتی جا رہی ہیں اور اگر موقع ملا تو بولی وڈ کی ٹاپ سٹارز میں سے ایک ثابت ہو سکتی ہیں۔

بیس سالہ خوبرو اداکار سجل علی ان چند پاکستانی اداکاراﺅں اور ماڈلز میں سے ایک ہیں جو سماجی اور رومانوی ڈراموں میں خود کو منوانے کے بعد فلموں میں بھی فٹ ہو سکتی ہیں۔

گزشتہ تین برسوں میں کئی ڈراموں میں کام کر کے شہرت حاصل کرنے والی سجل علی اکشے کمار، شاہ رخ خان اور سلمان خان کے مدِ مقابل کام کرنے کے لیے بہترین چوائس ثابت ہو سکتی ہیں۔

کرینہ کپور سے مشابہت رکھنے والی اس پاکستانی اداکار کو بولی وڈ مِس نہیں کر سکتا۔

عینی جعفری ایک اور پاکستانی اداکار ہیں جو سنگاپور سے پاکستانی چینلز میں آئیں وہ چار سال قبل بیسٹ ماڈل آف دی ایئر کا اعزاز بھی حاصل کر چکی ہیں جبکہ ڈرامہ میری بہن مایا سے انہیں ڈراموں میں شہرت ملی۔

یہ اداکار اے آر وائے فلم ایوارڈز میں بیسٹ ڈیبیو اور بہترین معاون اداکار کے ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئیں اور اپنی اداکاری کی صلاحیت کے ساتھ پُرکشش شخصیت کے باعث ان کے پرستاروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

عینی کی خوبصورت آنکھیں بولی وڈ میں یقیناً قیامت ڈھا سکتی ہیں۔

ایمان علی ہو سکتا ہے اپنی فلم کی ساتھی اداکار حمیمہ ملک کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے بولی وڈ میں قدم رکھ دیں۔

اداکار عابد علی کی یہ پُرکشش بیٹی لولی وڈ میں تو نام بنا چکی ہیں اور پاکستانی سینماء کی ایک ممتاز ترین اداکاراﺅں میں سے ایک ایمان علی یقیناً بہت جلد کسی بولی وڈ سٹار کے مدِمقابل نظر آئیں گی۔

صبا کی عمر تو تیس سال ہو چکی ہے اور ایک بار بولی وڈ کی ایک فلم بھی وہ مسترد کر چکی ہیں۔

مگر پاکستانی ٹی وی کی یہ معروف ترین اداکار متعدد ایوارڈز جیت چکی ہیں اور بہت جلد حمزہ علی عباسی کے ساتھ فلم 'کمبخت' کے ذریعے فلمی دنیا میں ڈیبیو کرنے والی ہیں، جس کا عید پر سلمان خان کی فلم 'کک' سے سخت مقابلے کا امکان ہے۔

ممکنہ طور پر انہیں ایک بار پھر جلد بولی وڈ سے کسی فلم کی پیشکش ضرور ہو گی۔

تبصرے (4) بند ہیں

aina Jul 12, 2014 03:19pm
They are far more better in their acting talent than Indian actresses.They are more beautiful , more versatile & the best thing is that they don't need to reveal their FLASH to get attention:) way to go Pakistani Stars ! you have beaten bollywood years ago ! Sitaroon sai Agaay Jahaan aur bhi hain & Bollywood is a least choice !
israr Jul 12, 2014 06:31pm
Pakistane foram saudiarabia se
ghazal Jul 13, 2014 06:08am
Pakistan have one more actress which one more talented and beautiful and she is Mehwish Hayat.
dani shah Jul 14, 2014 01:08pm
@ghazal: i agree ... dani.shah.9 on fb

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025