• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

دیسی ساختہ بم دھماکا، دو پاکستانی فوجی ہلاک

شائع July 25, 2014

پشاور: پاک افغان سرحد کے قریب ایک دیسی ساختہ بم دھماکے میں دو پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے جمعرات کی شام تصدیق کی ہے کہ غلام خان علاقے میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں دو فوجی ہلاک ہو گئے۔

اس سے قبل بنوں میں سدگئی کے قریب ایف آر کے علاقے میں ایک سڑک حادثے میں سات فوجی زخمی ہو گئے، حادثے میں گاڑی الٹ گئی۔

حکام کے مطابق حادثہ اس وقت ہوا جب گاڑی میر علی سے واپس آ رہی تھی۔

زخمیوں کو بنوں میں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025