• KHI: Partly Cloudy 21.8°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.8°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.1°C

افغانستان: خود کش حملے میں صدرکرزئی کے کزن ہلاک

شائع July 29, 2014

افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں ایک خودکش حملے کے نتیجے میں صدر حامد کرزئی کے کزن ہلاک ہوگئے ہیں۔

قندھار کے گورنر کے ترجمان دعویٰ خان مینا پال نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ خودکش حملہ آور ایک مہمان کے روپ میں افغان صدر حامد کرزئی کے کزن حشمت کرزئی کے گھر میں عید ملنے کے لیے آیا۔

ترجمان کے مطابق خودکش حملہ آور نے گلے ملنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں حشمت کرزئی موقع پر ہلاک ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025