• KHI: Partly Cloudy 21.8°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.8°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.1°C

ایرانی سپریم لیڈر نے اسرائیل کو 'پاگل کتا' قرار دے دیا

شائع July 29, 2014

ادھر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کو 'پاگل کتا' قرار دیتے ہوئے مسلم دنیا پر فلسطینیوں کو مسلح کرنے کے لیے زور دیا ہے۔

عید الفطر کے موقع پر اپنے خطاب میں ایرانی رہنماءنے کہا کہ 'یہ پاگل کتا معصوم لوگوں پر حملے کررہا ہے اور انسانیت کو اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرنا چاہئے، غزہ میں بہت بڑے پیمانے پر قتل عام ہورہا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک چھوٹے سے علاقے میں محصور افراد جنھیں پانی و بجلی جیسی سہولیات بھی میسر نہیں کو مسلح دشمن کا سامنا ہے، وہ جدوجہد کرنے سے قاصر ہیں جو ہمارے لیے ایک سبق ہے۔

انھوں نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے بات چیت کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ اور یورپی ریاستوں کی جانب سے اسرائیل کو بچانے کی سازش ہے ہمیں حماس سے ہتھیار لینے کی بجائے اسے مسلح کرنا چاہئے، کیونکہ وہ ابھی اپنا دفاع کرنے سے قاصر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025