• KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C

لانگ مارچ: چوہدری نثار کی عمران خان سے رابطے کی تردید

شائع August 3, 2014

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے ڈان کی ایک خبر کی تردید کی ہے جس کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان چودہ اگست کو لانگ مارچ کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ پس پردہ رابطوں میں ہیں۔

وزارت کے ترجمان نے ایک جاری بیان میں چوہدری نثار کی پی ٹی آئی سربراہ عمران خان سے انکی بنی گالا میں رہائش گاہ پر خفیہ ملاقات کی رپورٹ کو 'مکمل طور پر بے بنیاد' قرار دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ترجمان نے ناصرف وزیر داخلہ کی عمران خان سے ملاقات کی تردید کی بلکہ انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے ان دعوؤں کی بھی تردید کر دی جس کے مطابق چوہدری نثار پی ٹی آئی سربراہ سے رابطے میں ہیں اور دونوں رہنماؤں میں پہلے ہی دو ملاقاتیں

ترجمان کا کہنا تھا کہ ' وزیر داخلہ لانگ مارچ کے حوالے سے کسی بھی سطح پر یا کسی بھی مقام پر پی ٹی آئی چیئرمین سے رابطہ میں نہیں'۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025