• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C

بلوچستان: پسنی اور تربت سے چھ افراد اغوا

شائع August 7, 2014

گوادر: بلوچستان کے علاقے پسنی اور تربت سے بدھ کو نامعلوم نے چھ افراد کو اغوا کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پسنی کے علاقے کولانچ میں نامعلوم مسلح افراد مُلا یوسف نامی شخص کے گھر میں داخل ہوئے اور وہاں سے چار افراد کو اپنے ساتھ لے گئے۔

اغوا کیے جانے والے چاروں افراد کی شناخت محمد موسیٰ، ان کے بھائی خیر بخش، رشید اور صابر کے نام سے ہوئی ہے۔

ملا یوسف کا تعلق بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ سے ہے۔ وہ گزشتہ سال دسمبر میں منعقد ہونے والے لوکل گورنمنٹ الیکشن میں ضلعی کونسل کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

ایک اور واقعے میں تربت کے علاقے جُساک میں مسلح افراد نے ایک گاڑی کو روک کر ڈرائیور اور محمد عازم نامی شخص کو اغوا کر لیا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے دونوں واقعات کی اطلاع ملنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025