سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف۔ اے ایف پی فائل فوٹو۔
سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف۔ اے ایف پی فائل فوٹو۔

اسلام آباد: اکبر بگٹی قتل کیس کے تفتیشی افسر کے مطابق، سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو باقاعدہ طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق، گرفتاری گزشتہ روز اسلام آباد پہنچنے والی ڈی آئی جی کرائم کوئٹہ کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم نے کی۔

جمعرات کے روز انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سب جیل میں پرویز مشرف کے خلاف اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی۔

تفتیشی افسر سردار خان نے عدالت سے استدعا کی کہ پرویز مشرف کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا جائے جس پر عدالت نے ان کا 14 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ سیکورٹی خدشات کے باعث مشرف کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ مشرف سابق صدر اور آرمی چیف ہیں جنکی جان کو کالعدم تنظیموں کی جانب سے خطرات لاحق ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

ilyasansari Jun 13, 2013 08:03am
بگٹی قتل کیس پاکستان کی عدالتی تاریخ کا ایک اور لطیفہ ہے