• KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.4°C
  • ISB: Cloudy 15.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.4°C
  • ISB: Cloudy 15.6°C

پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا

شائع August 20, 2014

پشاور: پشاور پولیس نے بدھ کی صبح دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دس کلو گرام وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا۔

نمائندہ ڈان ڈاٹ کام ظاہر شاہ کے مطابق دیسی ساختہ بارودی مواد تھانہ چمکنی کے علاقے شاہ پور میں ناکارہ بنایا گیا، جسے ایک پریشر ککر میں نصب کیا گیا تھا۔

پولیس کے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج شفقت ملک نے بتایا کہ دس کلو گرام وزنی بم کو چمکنی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک پریشر ککر میں رکھا گیا تھا۔

پولس کے مطابق بم کو سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025