• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

پاک افغان سرحد کے قریب بم دھماکا، دو اہلکار زخمی

شائع August 28, 2014

پشاور: فاٹا کی تحصیل مہمند ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

نمائندہ ڈان ڈاٹ کام ظاہر شاہ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو مہمند ایجنسی کے علاقے ایلبو کنڈاؤ میں نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، جو دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں قریب سے گزرنے والی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025