پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ ہلاک
پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر کو قتل کردیا۔
گلبرگ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ریاض علی شاہ نے بتایا کہ اربن سنگھ کے بیٹے ہرجیت سنگھ پشاور کے علاقے دبگاری کے رہائشی اور گراسری کی دکان چلاتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ہرجیت نوتھیا کے علاقے میں اپنی دکان پر موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی دکان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
انہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے ایٹاپسی کے لیے انہیں خیبر میڈیکل کالج منتقل کیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ وہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے انہوں نے تفتیش شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ ہفتوں قبل سکھ برادری نے اپنی برادری کے افراد کے قتل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔











لائیو ٹی وی