پشاور: فائرنگ سے فوج کا صوبیدار ہلاک
پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک صوبیدار ہلاک ہوگیا۔
یہ واقعہ پشاور کے علاقے اخندآباد کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب مذکورہ اہلکار اپنے بیٹے کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر کی جانب جارہے تھے۔
پولیس ایس ایچ او کا کہنا ہے ک ایک موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح افراد نے صوبیدار میجر نیاز امین پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعہ بظاہر دہشت گردی کا نتیجہ لگتا ہے، لیکن پولیس اس کی تفتیش کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیاز امین جب اپنے گھر کی جانب آرہے تھے اس وقت انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔











لائیو ٹی وی