• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

پنجابی طالبان کا عسکری کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان

شائع September 13, 2014

پشاور: کالعدم تحریک طالبان پنجاب (ٹی ٹی پی پنجاب) نے پاکستان میں مسلح جدو جہد ختم کرتے ہوئے ملک میں شریعت نافذ کرنے کے لئے پر امن دعوت و تبلیغ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

ہفتے کے روز ڈان کو ملنے والے ٹی ٹی پی پنجاب کی ایک وڈیو اور تحریری پیغام میں تحریک کے سربراہ عصمت اللہ معاویہ نے بتایا کہ پاکستان میں موجودہ صورتحال اور علماء سے مشاورت کے بعد گروپ نے عسکری سرگرمیاں ختم کرتے ہوئے انہیں 'کافروں کے خلاف' محدود کرنے کا فیصلہ کیا۔

معاویہ کے مطابق ان کی تنظیم آئندہ دعوت تبلیغ کا کام کر ے گی جبکہ عسکری سرگرمیاں افغانستان تک محدود کر دیا جائیں گی۔

انہوں نے ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر باقی عسکریت پسند گروہوں اور حکومت پاکستان کو دوبارہ امن بات چیت شروع کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کرنے بھی اعلان کیا۔

معاویہ نے حکومت پر زور دیا کہ وہ قبائلی علاقوں میں جنگ سے متاثرہ لوگوں کو باعزت طور پرواپس بھیجے اور انہیں معاوضہ ادا کرے۔

یاد رہے کہ پنجابی طالبان حکومت کے ساتھ امن کو لے کر نرم گوشہ رکھتے تھے جس کی وجہ سے ٹی ٹی پی کی مرکزی قیادت نے گروپ پر حکومت حامی ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ان سے راستے الگ کر لئے تھے۔

معاویہ نے کچھ دن قبل اپنے گروپ کی عسکری سرگرمیوں کو افغانستان تک محدود رکھنے کا اعلان کیا تھا لیکن آج ہونے والا اعلان اس لئے اہم ہے کہ اس میں مسلح جدو جہد ختم کرنے کا فیصلہ سامنے آیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

یمین الاسلام زبیری Sep 13, 2014 11:34pm
اب اسلامی طریقے پر چلتے ہوئے عدالت میں پیش ہو ں اور اپنے کیے کی سزا بھی بھگتیں تاکہ ان کی آخرت بھی بہتر ہوجائے.

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025