سیاسی جرگہ کا ڈیڈلاک کے خاتمے کے لیے ایک اور کوشش کا فیصلہ
اسلام آباد : اپوزیشن جرگہ پیر کو ملاقات کرکے حکومت اور تحریک انصاف و عوامی تحریک کے درمیان تازہ ڈیڈلاک کو ختم کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کرے گا۔
ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ جرگہ اراکین کا ماننا ہے کہ حکومت کی جانب سے مظاہرین کے خالف کریک ڈاﺅن نے ان کا کام مشکل کردیا ہے۔
جرگہ اس سے پہلے تیس اگست کو ڈی چوک میں پولیس اور دونوں جماعتوں کے اراکین کے درمیان تصادم کے بعد مذاکرات معطل ہونے کے بعد پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے میں کامیاب رہا تھا۔
جماعت اسلامی کے امیر اور اپوزیشن جرگے کے سربراہ سراج الحق نے ہفتے کو حکومت سے پی ٹی آئی کے گرفتار ورکرز کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ جرگہ موجودہ سیاسی بحران کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے لیے 'قابل عزت واپسی' کا راستہ چاہتا ہے۔
انہوں نے حکومت سے فوری طور پر پی ٹی آئی ورکرز کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
جرگے نے جمعرات کو سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے ایک 'قابل عمل' فارمولا پیش کرتے ہوئے حکومت، پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کو اس پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا کہا تھا۔
جرگے کے ایک اور رکن پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک پہلے ہی حکومت سے پی اے ٹی رہنماﺅں اور ورکرز کے خلاف سیاسی مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کرچکے ہیں ، تاکہ جذبہ خیرسگالی کے اس اظہار سے مذاکرات کے عمل کو نتیجہ خیز بنایا جاسکے۔











لائیو ٹی وی