ہولی وڈ کی خوش لباس حسینائیں

شائع September 20, 2014

ہولی وڈ کی معروف گلوکار ٹیلر سوئفٹ کو دنیا کی سب سے بہترین خوش لباس شخصیت قرار دے دیا گیا۔ امریکی جریدے پیپلز میگزین نے چوبیس سالہ اس امریکی حسینہ کو 2014 کے لیے دنیا کی سب سے بہترین خوش لباس شخصیت قرار دیا۔ جریدے نے گیارہ اسٹائلش خواتین کے ملبوسات کا گزشتہ ایک سال کے دوران جائزہ لیا اور اس کے بعد ٹیلر سوئفٹ کو نمبر ون پوزیشن کا حقدار قرار دیا۔