• KHI: Clear 24.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Clear 24.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

کراچی ایئرپورٹ پر دو تنظیموں میں تصادم، پانچ زخمی

شائع June 13, 2013

جناح ٹرمینل کا ایک منظر۔ فائل تصویر
جناح ٹرمینل کا ایک منظر۔ فائل تصویر

کراچی: کراچی میں جناح ٹرمینل کی حدود میں دو سیاسی جماعتوں کی لیبر ونگ کے درمیان تصادم اس وقت شدت اختیار کرگیا جب ان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں گروہوں ، پیپلز یونٹی اور ایئرلیگ کے درمیان تنازعہ پیدا ہوا اور پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی ملیر، مظہر نواز شیخ نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ان افراد کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی گئی اور ان میں سے چند افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔

مسلح تصادم کے بعد قائدِ اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ٹرمینل ون پر بھگدڑ مچ گئی اور لوگ پریشانی کے عالم میں بھاگنے لگے۔

فائرنگ کے بعد ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس ( اے ایس ایف) اور سول ایوی ایشن ( سی اے اے ) کے اہلکاروں کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025