• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

مہمند ایجنسی میں بم دھماکا،ہلاکتیں تین ہوگئیں

شائع October 8, 2014

پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقے علیمگار میں انسداد پولیو ٹیم پر ہونے والے بارودی مواد کے ایک دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ دھماکے میں پہلے دو افراد کی ہلاکت اور ایک کے زخمی کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم تیسرا شخص محمد اگول جو پولیو ویکسین پلانے کا کام کرتا تھا، ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان عباسی نےدھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو مہم چلانے والے افراد کی سیکیورٹی کو بڑھایا جائے گا جبکہ اس دھماکے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے یہ بارودی مواد ایک مقامی شخص تاج گل کے گھر پر نصب کیا تھا جس سے ایک کا ایک بیٹا اور بھتیجا ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک بیٹا زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر ایف سی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعہ کے بعد ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی نے علاقے میں کچھ افراد کو گرفتار کرنے کا بھی دعوی کیا ہے۔

ابتدائی طور پر بم دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Iqbal Jehangir Oct 08, 2014 06:50pm
دہشت گردی سے پاکستانی معاشرہ کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ طالبان نے پولیس اور دفاعی افواج پر براہ راست حملے کر کے ریاستی رٹ کو چیلنج کیا ہوا ہے جس سے قومی سلامتی کو درپیش خطرات دو چند ہو گئے ہیں۔ان مسائل کی وجہ سے ملکی وسائل کا ایک بڑا حصہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اُٹھ رہا ہے۔. دہشت گردی سے پاکستان کو ایک کھرب 3؍ ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے اور معیشت عدم استحکام کا شکار ہوئی ہے۔ دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں جس کی دہشت گردوں کو اجازت نہ دی جا سکتی ہے۔کسی بھی بے گناہ کے قتل کی اسلام میں اجازت نہ ہے۔ یہ فتنہ پروری اور خانہ جنگی ہے،اسے شرعی لحاظ سے محاربت و بغاوت، اجتماعی قتل انسانیت اور فساد فی الارض قرار دیا گیا ہے۔ دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی و خلاف شریعہ حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں اور اس طرح اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔ طالبان اور القائدہ ملکر پاکستان بھر میں دہشت گردی کی کاروائیاں کر رہے ہیں ۔ دہشت گرد گروپوں کےطاقت کے بل بوتے پر من مانی کرنے کے بڑے دورس نتائج نکل سکتے ہیں۔
Toofan Oct 08, 2014 10:08pm
Yeh bechare kya kiye the jo in ko nishana banaya gaya. In ki gunaah kya tha? Yahee ke bachon ki jaan bachane nikle the? Yahee ke ek sacha musalman ki tarah yeh apne Islami zimmedari poora karne nikle the? Jin logon ne yeh dhamaka kiya hai, woh log nahin jaante ke Islam main bachon ki hifaazat sub se badi zimmedari hai. Woh yeh nahin jaante ke un ko Polio workers ki madad karna chaahiye, na ke un ko nishana banaya jaaye.

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025