• KHI: Partly Cloudy 21.8°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.8°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.1°C

دس چینی باشندوں سمیت 27 افراد کیمرون میں رہا

شائع October 11, 2014

یاؤنڈے: رواں سال کے اوائل میں اغوا کیے گئے دس چینی اور 17 مقامی افراد کو کیمرون میں رہا کردیا گیا ہے۔

ان افراد کے اغوا کا الزام نائجیریا کی شدت پسند تنظیم بوکو حرام پر عائد کیا گیا تھا۔

کیمرون کے صدر پال بیا نے قومی ریڈیو پر اپنے بیان میں کہا کہ 16 مئی کو وزا اور 27 جولائی کو کولوفاٹا سے اغوا کر کے یرغمان بنائے گئے افراد کو رات کو کیمرون کے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اغوا کیے جانے والوں میں کیمرون کے نائب وزیر اعظم کی بیوی بھی شامل تھیں۔

انہوں نے کہا کہ دس چینی شہریوں سمیت تمام یرغمالی مکمل طور پر ٹھیک اور محفوظ ہیں۔

جون میں حکام نے ایک بیان میں چینی باشندوں کے اغوا میں ملوث چھ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

چینی باشندوں کو نائجیریا کی سرحد سے متصل وزا کے علاقے میں واقع کنسٹریکشن کیمپ سے اغوا کیا گیا تھا جہاں حملے میں کیمرون کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا تھا۔

جولائی کی گئی اغوا کی واردات میں دو حملے کیے گئے تھے جس کے نتیجے 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے، اس کارروائی کا الزام بھی بوکو حرام پر عائد کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025