خیبر ایجنسی: خودکش حملے میں 5 افراد ہلاک
خیبر ایجنسی: وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی خیبر ایجنسی میں وادیٔ تیراہ کے علاقے پیر میلہ میں خود کش حملے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ سات سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
نمائندہ ڈان ڈاٹ کام کےمطابق دشوارگزار علاقے کے باعث اس واقعے کے بارے میں حتمی طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ایک خود کش حملہ تھا، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 7 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی اور انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق حملے کا ہدف بظاہر زلہ خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے امن لشکر کے رضاکار تھے۔
واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورانہوں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔











لائیو ٹی وی
تبصرے (1) بند ہیں