• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C

سرحد پر ہلاکتیں، ایران کا پاکستان سے احتجاج

شائع October 19, 2014

تہران : ایران نے اپنے ملک میں تعینات پاکستانی سفیر کو طلب کرکے 'سرحد پار سے دہشت گردوں' کے حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے آئی آر این اے کے مطابق پاکستانی سفیر نور محمد جدمانی کو ہفتے کی شام سیستان بلوچستان کے بارڈر پر ہونے والی ہلاکتوں کے بعد طلب کیا گیا۔

گزشتہ روز پاکستان نے بھی ایرانی سفیر علی رضا کو طلب کرکے جمعہ کو ہونے والے فائرنگ کے واقعے پر شدید احتجاج کیا تھا جس میں دو ایرانی بارڈر سیکیورٹی اہلکار اور ایک پاکستانی پیراملٹری افسر ہلاک ہو گیا تھا۔

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ شرپسندوں نے اس میں ملک میں گھسنے کی کوشش کی۔

ایرانی دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر برائے مغربی ایشیا رسول سلامی نے اپنی سرکاری خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قسم کے واقعات کو روکنے کے لیے سنجیدہ اقدمات کرے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان میں فائرنگ کے واقعے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں چار سیکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے۔

ایران کا دعویٰ ہے کہ حملہ آوور پاکستان سے سرحد پار کرکے ایران میں داخل ہوتے ہیں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025