• KHI: Partly Cloudy 21.8°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.8°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.1°C

ٹوئٹر تمام برائیوں کا منبع ہے، سعودی مفتی اعظم

شائع October 21, 2014

ریاض: سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے پیر کے روز ایک ٹیلی ویژن پروگرام کے دوران کہا ہے کہ ٹوئٹر تمام برائیوں کا منبع ہے اور غیبت اور جھوٹ کو فروغ دیتا ہے۔

’فتویٰ‘ نامی اس پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ٹوئٹر کو غیر ضروری امور کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔

تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ ٹوئٹر کا درست استعمال کرکے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

سعودی مفتی اعظم کے مطابق ٹوئٹر بہت سی برائیوں کی جڑ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025