واہگہ بم دھماکے سے صدمہ پہنچا، مودی

شائع November 2, 2014

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو پاکستان -انڈیا سرحد کے قریب خود کش حملے میں کم از کم 55 ہلاکتوں کی سخت مذمت کی ہے۔

مودی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا ' واہگہ بارڈر کے قریب پاکستان میں دہشت گرد حملہ سے صدمہ پہنچا ہے۔ میں ایسے ہولناک اقدامِ دہشت گردی کی مذمت کرتا ہوں'۔

'میں ہلاک ہونے والوں کے ورثاء سے اظہارتعزیت اور زخمیوں کے لیے دعا گو ہوں'۔

لاہور میں اس حملہ کے بعد انڈیا نے اپنی سرحد پر سیکورٹی مزید بڑھا دی۔

انڈیا کی بارڈر سیکورٹی فورس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آر۔پی۔ ایس جسوال نے بتایا کہ 'ہماری سائیڈ محفوظ ہے' لیکن اس کے باوجود سیکورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے امرتسر میں اپنی بیس سے ٹیلی فون پر اے ایف پی کو بتایا کہ سرحد کے پار پاکستان میں دھماکے کے بعد ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

kashan Nov 03, 2014 01:15pm
Pakistan main ik national defence banai jaye

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025