• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C

ملیریا کے خلاف بل گیٹس کا 50 کروڑ ڈالرز کا عطیہ

شائع November 4, 2014

واشنگٹن: امریکا کی مشہور مخیر شخصیت بل گیٹس نے ترقی پزیر ملکوں میں ملیریا اور دوسرے متعدی امراض کے خلاف لڑائی کیلئے 50 کروڑ ڈالرز عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مائیکروسافٹ کے سابق سی ای او نے نیو آرلین میں امریکن سوسائٹی آف ٹراپیکل میڈیسن اور ہائی جین کے 63 ویں سالانہ اجلاس کو بتایا کہ ان کی گیٹس فاؤنڈیشن 2014 میں 59 کروڑ ڈالرز دے رہی ہے۔

اجلاس کے بعد جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس رقم کا مقصد ترقی پزیر ملکوں میں اموات اور معذوری کا سبب بننے والے انفیکشنز، ملیریا، نمونیا اور اسہال جیسے امراض کو کم کرنا ہے۔

گیٹس کا کہنا تھا کہ اس رقم کے ساتھ ساتھ ان کی فاؤنڈیشن نے ملیریا کے خلاف مختص سالانہ فنڈ میں 30 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

رواں سال مغربی افریقہ میں 4900 ہلاکتوں کا سبب بنے والے ایبولا مرض کے بارے میں گیٹس کا کہنا تھا کہ 'یہ عالمی صحت کی تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہے'۔

'ایبولا مرض نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا کہ آج کی باہم مربوط دنیا میں اگر کسی ایک مقام پر صحت کا چیلنج درپیش ہو تو اس سے ہر جگہ چیلنج کھڑا ہو جاتا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا: اس طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم دنیا بھر میں وبائی امراض کا بوجھ کم کرنے کے بڑے مقصد کیلئے خود کو مختص کر دیں'۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025