• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Clear 10.4°C

سعودی عرب: تین ہفتوں میں چھٹے پاکستانی کا سر قلم

شائع November 6, 2014

ریاض: سعودی عرب نے ہیروئین کی اسمگلنگ کرنے پر جمعرات کو ایک پاکستانی امین اللہ زر گل کا سر قلم کر دیا۔

سرکاری سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ زرگل پر اپنے جسم کے اندر ہیروئن چھپا کر اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہوا جس کے بعد ریاض میں ان کی سزا پر عمل درآمد ہو گیا۔

سعودی عرب میں 15اکتوبر کے بعد سے 6پاکستانی منشیات اسمگلروں کا سر قلم کیا جا چکا ہے۔

رواں سال اب تک 65 لوگوں کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت ’لوگوں اور معاشرہ کیلئے نقصان کا سبب‘ بننی والی منشیات کے خلاف ایک جنگ لڑ رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے ایک آزاد ماہر کرسٹوف ہینز نے ستمبر میں سعودی عرب پر سزائے موت پر عمل درآمد فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے دعوی کیا تھا کہ ایسے کیسوں میں تشدد کی مدد سے اعتراف جرم کرایا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں ریپ، قتل، مسلح ڈکیتی، منشیات کی سمگلنگ اور مرتد ہونے پر سزائے موت سنائی جاتی ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Nadeem Nov 07, 2014 08:23am
پاکستان میں طالبان کی پشت پناہی کرنے پر سعودی شہزادوں کو کون سزا دے گا ؟؟؟؟ جن کی وجہ سے لاکھوں پاکستانی مارے گئے وہ بھی بے گناہ. منشیات ایک لعنت ہے سنگین جرم ہے پر تیل کے بیوپاری پاکستانیوں کے سروں کے مالک نہیں ہیں انکو پاکستان کے ہوالے کرنا چاہیے نا کے سعودی انکے س قلم کر دیں.
farhana Nov 07, 2014 08:31pm
ji han mera bi yahi khial ha ,k pakistani people ko wapis kerna chahiy ,na k un ky sar qalm ker diy jaty hun,baat to tub banty ha jab saudi shahzady ka bi sar qalum ho ,,,,,ghurbath insan sy sara koch kerwaty ha ,or insan achy dino ki aas main zillt ki mout ky mun main chala jata ha mujy buht hi dukh huta ha

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025