ہندوستان میں نس بندی کرانے والی 10 خواتین ہلاک
رائے پور : ہندوستان میں ریاستی خاندانی منصوبہ بندی مہم کے دوران سرکاری طبی کیمپ میں 10 خواتین ہلاک اور درجنوں ہسپتال پہنچ گئیں جن میں سے متعدد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
یہ واقعہ ریاست چھتیس گڑھ میں پیش آیا اور ایک مقامی عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ 80 سے زائد خواتین جو مفت حکومتی کیمپ میں خاندانی منصوبہ بندی یا نس بندی کے لیے آئی تھیں، ان میں سے بیشتر بیمار ہوکر ہسپتال پہنچیں۔
سونمانی بورہ نامی اس عہدیدار نے بتایا کہ پیر کے روز سرجری سے گزرنے والی ان خواتین کی حالت بگڑنے لگی، جس کے باعث اب تک دس خواتین ہلاک اور 64 ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
ٹیلیویژن فوٹیجز سے معلوم ہوتا ہے کہ خواتین کو اسٹریچرز پر ڈال کر ہسپتال پہنچایا جارہا ہے اور دہشت زدہ رشتے دار ان کے ہمراہ ہیں۔
سونمانی کے مطابق انتظامیہ اس سانحے کی تحقیقات کررہی ہے۔
ہندوستان میں ریاستی حکومتیں اکثر بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے خاندانی منصوبہ بندی کرانے کے عوض لوگوں کو گاڑیاں اور الیکٹرونک مصنوعات جیسی اشیاء دینے کی پیشکش کرتے ہیں۔
انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ چھتیس گڑھ میں ایک ڈاکٹرر اور اس کا معاون پانچ گھنٹے سے یہ سرجریاں کررہا تھا تاہم چیف میڈیکل آفیسر کے مطابق یہ کوئی غلفت نہیں،سرجری کرنے والا سنیئر ڈاکٹر تھا ہم اس واقعے کی مکمل تحقیقات کریں گے۔












لائیو ٹی وی