جنگ عظیم کے پاکستانی ہیروز کو خراج تحسین
پنجاب کے ضلع چکوال کے ایک گاؤں میں ٹوٹی پھوٹی سڑک کے کونے پر قبرستان میں برطانیہ کیلئے دوعالمی جنگیں لڑنے والے سینکڑوں پاکستانی ابدی نیند سو رہے ہیں۔
اسلام آباد سے تقریباً 150 کلومیٹر دور واقع گاؤں دولمیال نے 18-1914میں لڑی جانے والی جنگ عظیم اول میں 460 بیٹے وقف کیے اور یہ تعداد اُس وقت برطانیہ کے زیر تسلط ہندوستان میں کسی گاؤں کی جانب سے جنگ میں بھیجے جانے والے نوجوانوں میں سب سے زیادہ ہے۔
جنگ عظیم اول کے اختتام تک پورے برصغیر سے 13 لاکھ لوگ جرمنی اور اس کے اتحادیوں سے لڑائی میں حصہ لے چکے تھے اور ان میں سے 74000 نے اپنی جانوں گنوائیں۔
برطانوی ہائی کمیشن نے اسلام آباد میں پیر کو پہلی عالمی جنگ کے آغاز کی سویں سالگرہ کے حوالے سے ایک تقریب میں وکٹوریہ کراس پانے والے پاکستانیوں کی خدمات کو یاد کیا ۔

















تبصرے (3) بند ہیں