سعودی عرب: ڈیڑھ مہینے میں 8 ویں پاکستانی کا سر قلم
ریاض: منشیات کی سمگلنگ کرنے پر سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم کر دیا گیا۔
رواں سال اکتوبر کے وسط سے اب تک 8 پاکستانیوں کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، منگل کو دمام شہر میں سیف الرحمان کی سزا پر عمل درآمد کیا گیا۔
'سیف کو اپنے جسم کے اندر بڑی مقدار میں منشیات چھپا کر سعودی عرب سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا'۔
حکومت کا کہنا ہے کہ وہ منشیات کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں کیونکہ 'اس سے لوگوں اور معاشرہ کو بہت نقصان ہو رہا ہے'۔
اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک 73 افراد کو مختلف جرائم میں سزائے موت دی جا چکی ہے۔












لائیو ٹی وی