اسرائیلی امپائر گیند لگنے سے ہلاک

شائع November 30, 2014
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

یروشلم: اسرائیلی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور امپائر ہلیل آسکر جبڑے پر گیند لگنے سے ہلاک ہو گئے۔

اس واقعہ سے دو دن قبل سر پر باؤنسر لگنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

اسرائیل کرکٹ ایسوسی ایشن (آئی سی اے) نے 55 سالہ آسکر کی اشدود شہر میں کھیلے جا رہے میچ کے دوران ہلاکت کی تصدیق کی جبکہ اسرئیلی پولیس کے مطابق موت محض ایک حادثہ ہے۔

آئی سی اے چیف ناور گڈکر نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہفتہ کو کھیلا جانے والا یہ میچ قومی لیگ کا آخری مقابلہ تھا۔

گڈکر نے کہا کہ وہ سب صدمہ میں ہیں۔' آسکر انٹرنیشنل امپائر تھے جنہوں نے یورپیئن چیمپئن شپ کے کئی مقابلے کرائے'۔

'وہ اسرائیل کی قومی ٹیم کے رکن اور کپتان رہ چکے ہیں۔ پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے'۔

گڈکر نے بتایا کہ آسکر اپنی جانب آنے والی گیند سے بچنے کی کوشش میں گر گئے تھے ۔ 'اس کے بعد جو ہوا اس کی تحقیقات ہو رہی ہیں'۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2025
کارٹون : 2 جولائی 2025