انڈیا: 40 سال بعد وزیر کے قتل کا فیصلہ
نئی دہلی : ہندوستان میں نظام انصاف میں فیصلوں سنانے کے عمل میں تاخیر کی 'شاندار' مثال اس وقت سامنے آئی جب ایک وزیر کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنانے میں چار دہائیوں سے زائد عرصہ لگ گیا۔
نئی دہلی کی ایک عدالت نے پیر کو چار افراد کو 1975 میں اس وقت کے وزیر ریلوے کو بم دھماکے سے قتل کرنے پر لگ بھگ چالیس سال بعد مجرم قرار دے ہی دیا گیا۔
اس وقت ضمانت پر رہا ان چاروں افراد کو قتل، مجرمانہ سازش اور خطرناک اسلحہ استعمال کرنے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔
ان چاروں کی عمریں ساٹھ سال سے زائد ہے اور انہیں اب عمر قید یا سزائے موت کا سامنا ہے تاہم ہندوستانی عدالتیں بہت ہی کم کسی کو پھانسی پر لٹکانے کا حکم سناتی ہیں۔
اب نئی دہلی کی عدالت پندرہ دسمبر کو ان ملزمان کی قسمت کا فیصلہ کرے گی۔
تاہم عدالتی فیصلے پر مقتول وزیر ایل این مشرا کے پوتے رشی مشرا کسی طور پر خوش نہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس میں خوشی منانے کی کوئی بات نہیں بلکہ یہ سوچیں کہ ایک وزیر کے قتل کا فیصلہ سنانے میں عدالت نے چالیس سال لگا دیئے تو عام آدمی کا کیا حال ہوتا ہوگا؟












لائیو ٹی وی