سبی میں دھماکا سے دس افراد زخمی

شائع December 11, 2014 اپ ڈیٹ December 11, 2014 06:13pm

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے سبی میں بم دھماکے کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکا سبی کی علاقے نشتر روڈ پر ہوا جسے ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

دھماکے کے باعث کم از کم پانچ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ قریب واقع گھروں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے کی زد میں آکر دس افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال سبی منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026