• KHI: Clear 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C
  • KHI: Clear 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C

نیلم جہلم پاور پراجیکٹ: دیوار گرنے سے چار افراد ہلاک

شائع December 24, 2014

مظفرآباد: آزاد کشمیر میں نیلم جہلم ہائڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران ایک چینی انجینئر سمیت چار افراد دیوار منہدم ہونے سے ہلاک ہوگئے۔

مقامی منتظم آصف گردیزی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں دو پاکستانی مزدور اور ایک چینی انجینئر زخمی بھی ہوا تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین پاکستان کے اہم ترین اتحادیوں میں شامل ہے جس کے ہزاروں انجینئرز پاکستان کے مختلف شعبوں میں کام کررہے ہیں۔

گزشتہ ماہ چین نے پاکستان میں 42 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا وعدہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025